Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا مداحوں کے نام جذباتی پیغام

دنیا کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ مراکش کے ہاتھوں پرتگال کی شکست کے ساتھ ہی رونالڈو کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے جذباتی پیغام دیا۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنا انکے کیریئر کا سب سے بڑا خواب تھا۔ خوش قسمتی سے انہوں نے پرتگال سمیت بین الاقوامی لیول پر بہت سے ٹائٹل جیتے لیکن اپنے ملک کا نام دنیا میں بلندی پر لانا انکا سب سے بڑا خواب تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خواب کی تکمیل کیلئے بہت جدوجہد کی، 16 سالوں میں ورلڈکپ میں پرتگال کی نمائندگی کی اور پانچ میچز میں گول بھی کئے۔ رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ پرتگال کیلئے اپنا سب کچھ دیا۔ کیرئیر میں اتار چڑھاؤ بھی آئے لیکن خواب کو کبھی ترک نہیں کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ کل مراکش سے شکست کے بعد انکا خواب ٹوٹ گیا۔ رونالڈو نے کا کہنا ہے کہ انکے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا، بہت سی قیاس آرئیاں بھی ہوئیں۔ لیکن پرتگال کیلئے انکی لگن ایک لمحے بھی نہیں بدلی۔

انہوں نے اپنے مقصد کیلئے ہمیشہ لڑا اور اب بھی وہ کبھی بھی اپنے ساتھیوں اور ملک سے منہ نہیں موڑیں گے۔ رونالڈو نے مذید لکھا کہ ابھی اس وقت وہ کچھ زیادہ نہیں کہنا چاہتے لیکن بس اتنا کہیں گے۔ پرتگال کا شکریہ۔ قطر کا شکریہ۔ امید ہے قطر کا موسم اچھا رہے اور دوسروں کے خواب پورے ہوں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں