Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ن لیگ نے ماضی کی طرح مسائل سے جان چھڑانےکی کوشش تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو پہلے بھی مسترد کیا ہے ابھی  بھی مسترد کرتے ہیں،الیکشن ٹریبونل میں الزامات درخواست گزار نے ثابت کرنے ہیں ۔عدالت میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، بے گناہی ثابت کریں گے

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کو اس بار گدی سے پکڑا ہوا ہے، ن لیگ نے ماضی کی طرح جان چھڑانے کی کوشش کی تو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گےاس کے باوجود مسائل حل نہ ہوئے تو شارع فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائیں گے

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی 22 سیٹیں تعداد میں کم ہیں لیکن کردار اہم ہے۔اگر ہم پیچھے ہٹ گئے تو ان کی نام نہاد اکثریت کا پول کھل جائے گا۔کراچی اور حیدر آباد کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا۔ہمیں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر کو بھی سمجھانا ہوگا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں