Search
Close this search box.

نیوزی لینڈ کی سیریز ہوئی، ایکسپو سینٹر میں کئی نمائش ہورہی ہیں، کوئی تھریٹ نہیں، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دی جانے والی درخواست کے جواب میں اپنے ردعمل کا اظہارکردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سریز کراچی میں ہوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، 3 دن کراچی ایٹ فیسٹیول چلا کوئی سیکیورٹی مسئلہ نہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم کراچی میں ون ڈے کھیلتی کوئی ٹینشن نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آئیڈیاز، بک فئیر، فرنیچز اکزبشنز جیسی درجنوں ایکسپوزچلتی رہی اور چل رہی ہیں لیکن سیکیورٹی کے خداشات نہیں سامنے آئے۔

حافظ نعیم الرحمان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جب کراچی کے بلدیاتی انتخاب کی آئی، تو سیکیورٹی تھریٹ کی آڑ میں بلدیاتی انتخاب پرشب خون مارنے کی سازش شروع ہوگئی۔

انہوں نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کولاوارث سمجھنے والو تم نے کراچی کو سمجھ کیا رکھا ہے؟ ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالنے والو۔۔ یاد رکھو، تمہارا ناطقہ بند کردیں گے اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں