Search
Close this search box.

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد اضافہ کردیا، ٹول پلازہ پر اب کتنے پیسے ادا کرنے ہوں گے؟

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ گاڑیوں کو اب ٹول پلازہ پر 30 فیصد زائد ادائیگی کرنی ہوگی۔ نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے نیشنل ہائی ویز، موٹروے ایم ون ،ایم تھری، ایم فور،ایم فائیو اورحویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیاہے۔ 

دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 پہ کر دیا گیا ہے۔ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے۔

موٹروے ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایم ون پر ویگن کا ٹول ٹیکس 400 سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیاہے۔ اسی طرح 13 سے 14 سیٹ کوسٹر کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا ہے۔ 

بسز کو اب ٹول ٹیکس کی مد میں 700روپے کے بجائے ایک ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ دو اور تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔  ایم فائیو پر ملتان سے سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں