متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی کے حقوق نہیں ملیں گے پاکستان منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔ نئے سال کا آغاز نئے فیصلوں سے کریں گے۔
خالدمقبول صدیقی نے ہفتہ کے رات نشترپارک میں کا دورہ کیا اور آج ہونے والے خواتین کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ہاتھوں نے ہمیں روکا تھا وہ اب تھک رہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اسی لئے فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خواتین کا اجتماع کیا جارہا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر نے کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے نشترپارک میں ہونے والے اجتماع میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل بھی کی۔
جن ہاتھوں نے ہمیں روکا تھا وہ تھک رہے ہیں اسی لئے ہم نے فیصلہ کن جدوجہد کیلئے خواتین کے اجتماع کا فیصلہ کیا ہے،خالد مقبول صدیقی
جب تک کراچی کو حقوق نہیں ملیں گے پاکستان منزل تک نہیں پہنچ سکتا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی #MQMKhawateenConvention @allaboutmqm pic.twitter.com/16unUU8EY9
— MQM Pakistan (@MQMPKOfficial) December 17, 2022
خالد مقبول صدیقی نے کاکہنا تھا کہ خواتین نے ماضی میں کئی جدوجہد اور تحریکوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، خواتین کے کنونشن میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ایک بار پھر فیصلہ کرنا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کنوینئر نے کہا کہ ہم نئے سال کا آغاز نئے فیصلوں سے کریں گے۔ کراچی معیشیت اور سیاست کا مرکز ہے، جب تک کراچی کو حقوق نہیں ملیں گے، پاکستان اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔