Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میٹرک بورڈ کی ضمنی امتحانات کے فارم لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ضمنی امتحانات دینے والے طالب علموں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں آخری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی امتحانات 2022 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔ 

ضمنی امتحانات کیلئے امتحانی فارم اب 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 18 نومبر 2022 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اب تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء وطالبات کو سہولت پہنچانے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس بار آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500 لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts