Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

میٹرک بورڈ آفس کراچی میں اینٹی کرپشن نے کاروائی کرکے امتحانات کے نتائج کا ریکارڈ ضبط کرلیا

محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ امتحانات کے نتائج کا تمام ریکارڈ ضبط کرلیا اور ڈپٹی ناظم امتحانات کو تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کے دفتر میں طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے میٹرک بورڈ کراچی کے آفس میں کارروائی کی اور ڈپٹی ناظم امتحانات کےدفتر میں ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔

اینٹی کرپشن یونٹ کی کارروائی کے وقت چیئرمین و ناظم امتحانات آفس میں موجود نہیں تھے، بورڈ حکام سے گزشتہ سال ہونے والے امتحانات کا رکارڈ طلب کیاگیا اور ڈپٹی ناظم امتحانات کو تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن میں طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام میٹرک بورڈ آفس سے ریکارڈ اوردستاویزات لے کے چلے گئے اور مزید تحقیقات کیلئے ڈپٹی ناظم امتحانات کو طلب کرلیا گیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں