Search
Close this search box.

میئرکراچی مرتضٰی وہاب کا ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  نے قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان کردیا۔ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر انعام دیا گیا ہے۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔

میئر کراچی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کیا،پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے،شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں،سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں رنراپ رہی تھی۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل میچ مقررہ وقت تک برابر رہا تھا جسکے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان نے پاکستان کو ہرایا تھا۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں