Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی، ایک سال میں مہنگائی38 فیصد سے11.76 فیصد پر آ گئی

ادارہ شماریات کی جانب سے  جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 2.80 فیصد اور دیہاتوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی۔ مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آ گئی۔ تاہم جولائی سے مئی تک مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد رہی۔

 ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مئی میں ٹماٹر ، پیاز 51 فیصد ، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستا ہوا ۔ مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول کی قیمت 3.18 فیصد کم ہوئی۔ گندم کا آٹا 20.12 فیصد۔  پھل اورسبزیاں 8 فیصد تک سستی ہوئیں۔ مئی میں آلو 14.73 ، گوشت 4 اور لوبیا   3.9 فیصد اور گھی کے نرخ میں 1.27 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران  ٹرانسپورٹ اورطبی سہولتوں میں 3،3 انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بریدنگ سپیسرپورٹ کےمطابق ایک سال کےدوران مشروبات 24فیصد اور خشک میوے 23 فیصد مہنگےہوئے۔ گزشتہ سال کی نسبت دال ماش 22 فیصد جبکہ چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی۔ خشک دودھ22،مٹھائی 16،دال مسور 15 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ  بیکری آٹئمز 11،گیس 318،بجلی 59 اور ٹرانسپورٹ 32 فیصد مہنگی ہوئیں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں