Search
Close this search box.
دنیا

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی پرتعش تقریبات، شادی کب ہوگی؟

بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی زبان زدعام ہوگئی۔ سوشل میڈیا ہو، الیکٹرانک میڈیا یا پرنٹ میڈیا۔ ہر جگہ اننت امبانی کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کے چرچے ہیں۔

اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کی تقریب 12 جولائی کو ہندو رسم و رواج کے مطابق ممبئی میں ہوگی۔ لیکن انکی پری ویڈنگ تقریبات یکم مارچ سے ہی چل رہی ہیں اور ان تقریبات میں نہ صرف بھارت بلکہ کئی غیرملکی اہم شخصیات بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

شادی سے چار روز قبل ہونے والی مہندی اور اس سے ایک روز قبل سنگیت کی تقریب میں بھی بالی ووڈ ستاروں اور کرکٹرز سمیت کئی نامی گرامی مہمانوں سے سماں باندھ دیا۔

سنگیت کی تقریب میں کینیڈا کے معروف پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔ جسٹن بیپر کے ساتھ جہاں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بھی اسٹیج پر جشن مناتے نظر آئے وہیں مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے رقص کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔ رقص میں امبانی خاندان کے دیگر افراد بھی شریک تھے۔

سنگیت کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹار امیتاب بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور 2007 میں ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرسنگھ دھونی بھی شریک ہوئے۔

نیتا امبانی نے سنگیت کی تقریب میں بھارتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے روہت شرما کو اسٹیج پر بلایا اس دوران جذبات میں نیتا امبانی آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

سنگیت میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی رقص کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

مہندی کی تقریب میں بھی ستاروں کی کہکشاں اترآئی اور بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی ستارے مہندی کے فکشن میں شریک ہوئے۔ جن میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مادھوری، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر شامل تھے۔ بالی ووڈ اداکاروں کو ہلدی کے رنگ میں ڈوبے دیکھا گیا۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کو بھارت کی مہنگی ترین شادی کہا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کریں گے۔ امبانی خاندان نے اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کروائی۔

اننت امبانی کے والد مکیش امبانی نہ صرف بھارت اور ایشیا کی امیرترین شخصیت ہیں بلکہ فوربز کے مطابق مکیش امبانی دنیا کے 10 امیرترین شخصیات میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے پاس دولت کی مجموعی مالیت 115 ارب ڈالرز ہے۔ مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک ہیں جسکی بنیاد انکے والد نے 1966 میں رکھی تھی۔ ریلائنس انڈسٹریز ایک بہت بڑا گروپ ہے جو ریفائننگ اور ریٹیل سے لے کر مالیاتی خدمات اور ٹیلی کام تک کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔

اننت امبانی اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، سبھی ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ میں شامل ہیں، 28 سالہ نوجوان اننت امبانی ریلائنس کے انرجی کاروبار سے وابستہ ہے اور ریلائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

اننت امبانی کی شادی انکی دوست اور منگیر رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہورہی ہے۔ رادھیکا مرچنٹ بھی ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہیں انکے والد ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں۔

جواب دیں

ہماری میلنگ لسٹ کو سبسکرائب کریں۔

اپنے ان باکس میں خبریں حاصل کریں۔

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

Owner Ship
Editorial Team
Privacy Policy
Terms & Conditions

QUICK LINKS

This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.