Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

مون سون سسٹم کی شدت برقرار، کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبے بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں آج رات تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے۔ مون سون کے سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان اور مشرقی سندھ پر موجود ہے، اس سسٹم کا پھیلاؤ وسطی سندھ اور بلوچستان تک آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف سردار سرفراز کے مطابق کراچی سمیت میں مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مون سون کا یہ سسٹم کل تک سندھ پر اثر اندار ہوتا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جسکے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ 102ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ہوئی۔ صدر میں 60 ،قائد آباد 49 ، یونی ورسٹی روڈ پر 44، گڈاپ میں 37 ملیر میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

جناح ٹرمینل پر 21 اعشاریہ 4، اولڈ ایئر پورٹ پر 19 اعشاریہ 1، فیصل بیس پر 13، ناظم آباد میں 13 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی طرح گلشنِ معمار میں 12، سرجانی ٹاؤن میں 11 اعشاریہ 7، ڈی ایچ اے میں 11 اعشاریہ 3، کیماڑی میں 10، نارتھ کراچی میں 9 اعشاریہ 4 اور کورنگی میں 24 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں