Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کےلیے طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت نے  فرد جرم کےلیے 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔

اسپیشل کورٹ لاہور میں  وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت 7 ستمبر کو طلب کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف شہباز  اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش  کیں۔

پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم مقصود چپڑاسی کے موت کا سرٹیفکیٹ جمع کرادیا۔ عدالت نے ملک مقصود کی حد تک کیس کی کارروائی ختم کر دی۔

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ سلمان شہباز کے 19 بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ مل گیا 7 بینکس کا ریکارڈ آنا باقی ہے، سلمان شہباز کی جن جائیدادوں کا ریکارڈ مل گیا تھا وہ جمع کرا دیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواستوں کو منظور کر لیا اور دونوں ملزمان کو فردجرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں