Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

منافع کا لالچ دے کر شہریوں سے فراڈ، غیرملکی کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں 1 ارب سے زائد رقم جمع کرائی گئی

کراچی سمیت ملک بھر میں شہریوں سے منافع کا لالچ دے کر غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں سے فراڈ کے انکشاف پر نیب نے غیر ملکی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔

احتساب عدالت میں نیب کاکہناہے کہ کمپنیز کے 9 بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 12 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوئی ،اب ان اکاؤنٹس میں 9 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے۔ کمپنیز کے مختلف بینکس میں کھولے گئے 9 اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔

غیر ملکی کمپنیوں کیخلاف ایس ای سی پی شکایت پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ڈی جی سے جواب کیلئے مہلت دی جائے، عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔

ایس ای سی پی کاکہناہے کہ غیر ملکی کمپنیاں پرکشش منافع کا لالچ دے کر شہریوںسے فراڈ کررہی ہیں، شہریوں کو پرکشش منافع کا لالچ دیکر شہریوں کو انکی جمع پونجی سے محروم کیا جارہا ہے۔

نیب کا موقف ہے کہ ملزمان شہریوں کو اپنی کمپنیز سے رجسٹرڈ کرنے کا کہتے ہیں، شہریوں سے کمپنیز کے اکاؤنٹ میں یا کیش کاوئنٹر پر جمع کرانے کا کہا جاتا ہے،جس کے بعد کمپنیز لاگ ان کیلئے شہریوں کو آئی ڈی فراہم کرتی ہیں۔

پیسے جمع کرانے کے بعد شہریوں کو کمپنیز کی جانب سے ورچوئل پوائنٹس دئیے جاتے ہیں، سرمایہ کاری کی بنیاد پر پوائنٹس کم یا زیادہ ہوتے ہیں، شہریوں کو ماہانہ منافع دیا جاتا تھا جو انکی پروفائل پر ظاہر ہوتا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں