Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ملک میں سیلاب سے 24 گھنٹوں کے دوران مذید 119 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 1033 ہوگئی

پاکستان کے بیشتر حصوں میں سیلابی نے تباہی مچارکھی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذید 119 افراد سیلاب کی ذد میں آکر لقمہ اجل بن گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کی تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران مزيد 119 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں 76، خیبرپختونخوا میں 31 افراد لقمہ اجل بن گئے، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان میں 6، اور آزاد کشمیر میں ایک ہلاکت ہوئی۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے۔ صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔

ين ڈى ايم اے نے بتایا کہ سیلاب سے 6 لاکھ 62 ہزار 446 مکانات جزوی، اور 2 لاکھ 87 ہزار 412 گھر مکمل تباہ ہوئے، ملک بھر میں 7 لاکھ 19 ہزار 558 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

بلوچستان میں این 25 شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی کے لیے بند ہے، این 70 شاہراہ لورالائی سے ڈیرہ غازی خان کے لیے بند ہے، گلگت بلتستان میں نلتر، غذر، شندور اور ششپرويلى روڈ سیلاب کی وجہ سے بند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہرہ این 90 خوازہ خیلہ سے بشام تک اور شاہراہ این 15 جھل کٹ تک بند ہے، سیلاب سے پنجاب میں شاہراہ این 55 فاضل پور سے راجن پور تک بند ہے۔

سندھ میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 2328 کلوميٹر سڑک کو نقصان پہنچا، بلوچستان میں اب تک 1000 کلوميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تباہ ہوئى، جبکہ ملک بھر کے 149 پلوں کو سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں