Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ملک بھر میں سیلاب سے تباہی، اموات 982 ہوگئیں، وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فری کال کی سروس

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی نے کئی اضلاع صفحہ ہستی سے مٹادئے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے اور بارشوں سے مذید 24 افراد جاں بحق ہوگئی۔ 

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب نے تباہی مچادی۔ دریائے کابل میں آنے والے سیلابی ریلوں نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کردیا۔ شدید تباہی کے بعد خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتیں سیلاب متاثرین کیلئے کھول دی گئیں۔

صوبائی وزیر کامران بنگش کاکہنا ہے کہ وزیراعلی محمود خان نے صوبے کی سرکاری عمارات متاثرین کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔  سیلاب متاثرہ علاقوں میں کالجز، لائبریریز سمیت تمام اعلیٰ تعلیم کے دفاتر متاثرین کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے فری کال کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 982 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سیلاب، بارشوں سے بلوچستان میں 234، کےپی میں 19 افراد کا انتقال ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 10، سندھ میں 33 جبکہ پنجاب میں 2 افراد کی اموات ہوئیں۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 113 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 588 جانور مرگئے جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 2 ہزار 583 جانور مرے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 پلوں کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 149 پلوں کو نقصان ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 ہزار 811 گھروں کو نقصان ہوا جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 82 ہزار 139 گھروں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 14 سو 56 افراد زخمی ہیں، ملک بھرمیں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزار سے زائد جانور مر گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں اور 6 لاکھ82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں