Search
Close this search box.

ملک بھر میں آج یوم تکبیرمنایاجارہا ہے، قائم مقام صدر، وزیراعظم اور افواج پاکستان کی مبارکباد

پاکستان میں آج جوہری طاقت بننے کی سالگرہ پر یوم تکبیرمنایا جارہا ہے۔ 28 مئی 1998 میں پاکستان نے چاغی کے مقام پر کامیاب تجربہ کیا اور دنیا کی پہلی مسلم ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 28 مئی کو یوم تکبیر کہا جاتا ہے۔

یوم تکبیر کے سلسلے میں گزشتہ روز وزیراعظم نے عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور آج تمام سرکاری اور نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور مالیاتی ادارے بند ہیں۔ تاہم کراچی اور لاہور میں تاجروں نے کاروباری مراکز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یوم تکبیر پر وزیراعظم نے کیا پیغام دیا؟

یوم تکبیر کے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نہ صرف بیرونی دشمنوں بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کیلئے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

قائم مقام صدر یوسف رضاگیلانی کا یوم تکبیر پرپیغام

قائم مقام صدر سیّد یوسف رضا گیلانی نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یومِ تکبیر ہماری قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے، آج کے دن پاکستان کامیابی سے اپنی ایٹمی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوگیا، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

یوم تکبیر پر پاک فوج کی قوم کو مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے ’یوم تکبیر‘ کی 26 ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم دن 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دن کامیابی سے ڈیٹرنس قائم کی گئی اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالنے والوں کو مسلح افواج خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خواب کو تعبیر دینے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدان اور انجینئرز تعریف کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں