Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کسی کو بھی پاکستان کو غیرمستحکم نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف کا خطاب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یا جتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی، کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شرکت کی۔ 

پاس آوٹ ہونے والوں میں 65ویں انٹگرٹیڈ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں، 20ویں لیڈی کورس، پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ طلائی تمغہ 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے نمبر 2 کیڈٹ کو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 4 خواتین سمیت 20 انٹرنیشنل کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بہترین کارکردگی پر 146ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیردی گئی۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف  نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کے اہلخانہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ادارے سے پاس آوٹ ہونا اعزاز کی بات ہے، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کا عظیم اور بہادر فوج کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 42 سال قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت حاصل کی ، محنت اور لگن کے بغیر کوئی بھی ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کوبا عتماد طریقے سے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

پاک فوج نے دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی۔

پاک افواج اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیں، کسی بھی ملک کو پاکستان کا امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کا احترم کریں، ہم سب کو ملکروطن عزیز کو غربت اور دیگر چیلنجز سے نکالنا ہوگا، ہم سب کو ملکر معیشت کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بہترین فوج کا حصہ بننے کے لیے کارکردگی پرتوجہ دینی ہوتی ہے، خطے کو دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زوردینا چاہیے، پیغام واضح ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یاجتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں