Search
Close this search box.

معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، عطا تارڑ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جس دن سے حکومت نے حلف اٹھایاہے اس دن سے اچھے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں،حکومت نے قلیل مدت میں معشیت کا سنبھالا دیا ہے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کی وجہ سنجیدہ حکومت کا اقدامات کرنا ہے، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، یہ اسی صورت ممکن ہوا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، روپیہ مستحکم ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے

عطا تارڑ کا کہنا تھا  کہ یو اے ای 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، سعودی عرب سے بھی سرمایہ کاری کے لیے بات ہورہی ہے، توقع کے برعکس مئی میں مہنگائی 11 فیصد پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تجارتی وفد بھی ہو گا، پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے چین کا دورہ اہم ثابت ہو گا، دورۂ چین کے دوران مختلف ایم او یو سائن ہوں گے، قوم دعا کرے کہ چین کا دورہ کامیاب ترین رہے۔

وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ دورۂ چین سے سی پیک منصوبے کے نئے فیز کا آغاز ہو گا، وزیرِ اعظم مختلف تجارتی شعبوں میں فروغ کے لیے ملاقاتیں کریں گے، وزیرِ اعظم آئی ٹی کے شعبے میں مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں