Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

مریم نواز کے داماد کیلئے بھارت سے پاورپلانٹ درآمد کرنے سےمتعلق شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایک سرکاری عہدیدار کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی مبینہ گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی جسکے بعد حکمراں اتحاد کے رہنماؤں کی گفتگو پر مشتمل مزید مبینہ آڈیو کلپس منظر عام پر آگئیں۔

گزشتہ روز سب سے پہلے لیک ہونے والی دو منٹ سے زیادہ طویل آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر وزیر اعظم کی آواز کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مریم نواز شریف نے ان سے اپنے داماد کو بھارت سے پاور پلانٹ کے  لیے مشینری کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کا کہا۔ 

آڈیو کلپ میں عہدیدار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو جب یہ معاملہ ای سی سی اور کابینہ کے پاس جائے گا تو ہمیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس پر مبینہ طور پر وزیر اعظم کی آواز میں کہا گیا کہ داماد، مریم نواز کو بہت عزیز ہے، انہیں اس کے بارے میں بہت منطقی طور پر بتائیں اور پھر میں ان سے بات کروں گا۔

دوسرے شخص نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔

جو کلپس جو آج منظر عام پر آئیں، انہیں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے ٹوئٹر پر شیئر کیا، ان میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے استعفوں سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

پہلے کلپ میں مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم اور وزیر اعظم کے درمیان مفتاح اسمٰعیل کے بارے میں ہونے والی گفتگو سنی گئی، جنہیں مبینہ طور پر معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کرنے پر پارٹی کے اندر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے سرِ عام کہا تھا کہ وہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے سے متفق نہیں اور ان کی پارٹی حکومت میں ہو یا نہیں وہ اس طرح کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتیں۔

مبینہ کلپ میں مریم نواز نے وزیر خزانہ کے بارے میں کہا کہ ‘اسے پتا نہیں کہ یہ کر کیا رہا ہے، اس نے بہت مایوس کیا، اس کی شکایتیں ہر جگہ سے آتی رہتی ہیں، وہ ذمہ داری نہیں لیتا، ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔

ساتھ ہی مذکورہ کلپ میں مریم نواز نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے واپس آنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئندہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کو معاشی محاذ پر سہولت فراہم کرنے کے لیے وطن واپس آنے والے ہیں۔

دوسرا کلپ مبینہ طور پر وزیر اعظم، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق کے درمیان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے استعفوں کے بارے میں ہونے والی گفتگو سے متعلق ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں