Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

مرحوم عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔ عدالت نے دانیہ شاہ جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

کراچی کے سٹی کورٹ میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو لیک کا مقدمہ میں  دانیہ شاہ کو عدالت نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا اور اب دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت میں ضمانت  کی درخواست دائر کردی ہے۔

وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کے دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے دانیہ شاہ نے نہ کوئی وڈیو بنائی اور نہ سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کوئی شکایت نہیں کی تھی دانیہ شاہ کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لئے کیسز میں پھنسایا جارہا ہے عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے  درخواست کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی اور بیٹے نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔ ایف آئی اے کی جانب سے دانیہ شاہ کو گزشتہ ہفتے لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں