Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 17 فروری سے گرمی میں اضافے کی پیشگوئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے موسم سرما رخصت ہوچکا ہے۔ رات کے اوقات میں خنکی ابھی باقی ہے لیکن محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 17 فروری سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ شہرقائد میں پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر 2 سے 3 روز تک برقرار رہے گی جسکے بعد ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں معمولی کمی ہوگی۔

مارچ کے اوائل سے کراچی میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم گرما مععول سے زیادہ طویل ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں