پاکستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ سیلاب سے صوبے کے ایک ہزار سے زائد اسپتال بھی زیرآب آگئے۔ مریضوں کو کیمپوں میں میڈیکل کی سہولت دی جارہی ہے۔
وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سیلابی صورتحال میں محکمہ صحت کی ایک ہزار سے زائد اسپتال زیر آب ہیں۔ اس وقت تک ایک دن میں 75 کے قریب مریضوں کو کیمپوں میں میڈیکل کی سہولت دی ہے۔
وزیر صحت کے مطابق مریضوں کو سانس کی بیماری، ملیریا، ڈائریا کا علاج کیا جارہا ہے۔ صحت کا محکمہ ایسا ہے جو سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ یونیسف نے بھی میڈیسن بھیجی گئی ہیں جو کہ پورے پاکستان کے لئے آئی ہیں، ان میڈیسن کی متاثرہ علاقوں کی تقسیم ہورہی ہے، سب سے زیادہ میڈیسن سندھ کو دی جائیں گی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے ڈاکٹرز فیلڈ،میں ہیں جہاں شکایت ملتی ہے فوری ایکشن لے رہے ہیں۔ ڈینگی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 2 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے سب سے زیادہ کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی سے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عالمی ڈونرز سے پیسے نہیں لیں گے انہیں کہوں گی کہ وہ خود ان اسپتالوں کی بحالی پر کام کریں۔