Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

مجرموں کو بے نقاب کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان پر حملہ کرنے والے کئی لوگ تھے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان پر ہونے والے حملے میں کئی لوگوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔

راولپنڈی ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، میرے خلاف تمام کیس سیاسی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے، حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں تھا، کئی لوگ تھے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گرفتار شخص کا اعترافی بیان وائرل کیا گیا، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے واقعہ کی تفتیش اور تحقیقات کرے، اور اصل مجرموں کو بے نقاب کرے۔

شیخ رشید نے کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے، ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کو دنیا میں کسی جگہ سے فنڈ نہیں ملا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں