کراچی کے علاقے مجاہدکالونی اور ناظم آباد میں گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردئے۔
مجاہد کالونی کے مکینوں نے گھروں کو مسمار کرنے کے آپریشن کو روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ علاقہ مکینوں کا موقف ہے کہ انسداد تجاوزات کے نام پر آپریشن کیا جارہا ہے اور قانونی گھروں کو بھی مسمار کیا جارہا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل الراج عجب خان کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ مکینوں کے پاس گھروں کے قانونی دستاویزات موجود ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تمام قانونی سندیں متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام کو آپریشن روکنے اور نقصانات کا مداوا کرنے کی ہدایت کی جائے۔
عدالت نے سیکرٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل، ڈائریکٹر کچی آبادی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو بھی نوٹس جاری کردیے۔