Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

متنازعہ بیانات پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار، پیمرا نے بھی پابندی عائد کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ اعظم سواتی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر متنازعہ بیانات دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں چک شہزاد میں موجود انکے فارم ہاؤس سے گرفتار کر لیا۔ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اعظم سواتی کو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس پر چھاپا مار کر اتوار 27 نومبر کی اعلی الصبح گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر تین رکنی ٹیم نے اعظم سواتی سے پوچھ گچھ بھی کی۔ بعد ازاں ٹیم انہیں اپنے ساتھ لیکر فارم ہاؤس سے روانہ ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اعظم سواتی کو آج مسجٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، اعظم سواتی کی ممکنہ پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم، عمران اسماعیل، شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود ایف ایٹ کے ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے حق میں نکلے ہیں، میں نے کوئی جرم کیا ہے تو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ رول آف لاء کا ہے، آج مجسٹریٹ آئے، وارنٹ دے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبرکرائم ونگ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ ایف آئی اے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جب کہ درج مقدمے میں تضحیک اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں