Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

لہسن، ادرک اور پیاز کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، کراچی پورٹ پر سینکڑوں کنٹینرز روک دئے گئے

بینکوں کی جانب سے ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک کے کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات کی فراہمی سے انکار کردیا ہے، کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بناکر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔

کمرشل بینکوں کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی کی بنا پر کراچی کی بندرگاہوں پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔

کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ بندرگاہوں پر پھنسی درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے فی کلو ہے، کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو اس کی تھوک (ہول سیل) قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت کو خط میں کہا ہے کہ کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں