کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی کلفٹن عزیراحمد نے بتایا کہ گزری پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک کار کو روکا۔ چیکنگ کے دوران کار سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس نے کار سوار ظفر اقبال عرف ظفری اور قاسم علی عرف تاو کو گرفتار کرلیا
دوران تفتیش ملزمان کے خلاف پنجاب میں 93 اور سندھ میں 5 مقدمات کے اندراج کا انکشاف ہوا۔ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی چار رکنی ڈکیٹ گروہ سے ہے جو گھروں میں ڈکیتوں کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزمان کی نشاندھی پر پنجاب اور کراچی سے چوری کی گئی مزید تین گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہےجن کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے۔ملزمان سے برآمد سامان کی مالیت دو کروڑ سے زائد ہے۔برآمد ہونے والے سامان میں 23 دستی گھڑیاں، 20 انگوٹھیاں،8 چین لاکٹ، گولڈ اور سلور کے تین کڑے اور دیگر سامان شامل ہیں