Search
Close this search box.

قومی کرکٹر کی عید کی خوشیاں اور مبارکباد کے خصوصی پیغامات

پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی عید کی خوشیاں اہلخانہ کے ساتھ منارہے ہیں۔ کھلاڑیوں نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد کے خصوصی پیغامات دئے ہیں۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے خصوصی عید پیغام میں کہا کہ امید ہے آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید انجوائے کریں گے،اپنےگھر والوں کا خیال رکھیں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔

کپتان بابراعظم نے کہا آپ کو خوشی کا دن مبارک ہو ا،اللہ آپ کی عبادت قبول کرے ، کرکٹرزشاداب نے کہا کہ خان اپنے دوستوں اور رشتے داروں کا خیال رکھے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی عید کی خوشیوں میں دوستوں، رشتے داروں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھنے کی تلقین کی۔ قومی کرکٹرعامرجمال نے عیدالفطر پر پیغام میں کہا مسلم امہ کو میری طرف سے عید الفطر بہت مبارک ہو،کوشش کریں اس عید کواپنے قریب غریب غرباء کے ساتھ منائیں، غریبوں کی خوشیوں میں شریک ہوکر اپنی عید کو دوبالا کریں۔

قومی ویمز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار سمیت دیگر خواتین کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی اور مسلم امہ کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ پاکستان کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے بھی عید الفطر کی مبارک باد دی گئی ہے۔

کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور اہل وطن کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

فواد عالم، حارث رؤف، فخرزمان، خرم منظور سمیت کئی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات دئے ہیں۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں