Search
Close this search box.

قومی کرکٹر وہاب ریاض پنجاب کے وزیر کھیل مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کرکٹر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں حکومت کی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔ وہاب ریاض کو پنجاب کا نگراں وزیر کھیل مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض نے پنجاب کا وزیر کھیل بننے کی تصدیق کردی ہے تاہم انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کابینہ ارکان کے ہمراہ حلف نہیں اٹھایا۔

وہاب ریاض ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ کھلنا ٹائیٹنز ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہاب ریاض وطن واپسی پر پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل ہوں گے اور وزیر کھیل کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب میں نگراں کابینہ کےلیے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گزشتہ روز 11 وزراء کو نامزد کیا تھا جن میں سے 8 نگراں وزیروں نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔

پنجاب کی نگراں کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرمم ابراہیم مراد شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر اور عامر میر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے نگران کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں