Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

قائدآباد میں جانوروں سے مضرصحت دوائیاں بنانے والا گرفتار، 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈ اور 4 سانپ برآمد

کراچی کے علاقے قائد آباد میں محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی ٹیم نے چھاپہ مار کر جانوروں سے مضرصحت دوائیاں بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ چھپکلیاں اور سانپ بھی برآمد کرلئے

محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے قائد آباد میں کارروائی کے دوران 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز اور 4 سانپ برآمد کر لیے جو غیر قانونی شکار کے دوران پکڑے گئے تھے۔

‏سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر عظیم خان، اعجاز نوندانی، لال محمد اور مدن لال نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان ان جانوروں سے مضر صحت دوائیاں بنا کر جھانسے سے فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں، کارروائی کے دوران  گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

جاوید مہر کے مطابق کنزر ویٹر سندھ وائلڈ لائف کے عملے نے بعد اذاں 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز کو ان کے قدرتی ماحول میں لے جاکر آزاد کردیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں