Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

فیڈرل بی ایریا بلاک 5 کے پارک پر تجاوزات، عدالت نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پارک پر قائم کی گئیں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کے ایم سی اور محکمہ کچی آبادی سے جواب بھی طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں پارک کی زمین پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پارک کی زمین کی حیثیت اور تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب کی۔

اہل علاقہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایف بی ایریا بلاک 5 رحمان آباد میں  بنگالی پاڑا قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ زمین پارک کیلئے مختص کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 1992 میں بھی یہاں آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد متاثرین کو متبادل کے طور پر بلدیہ ٹاؤن میں پلاٹ بھی دئے گئے تھے۔

اہل علاقہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ نقشے میں متعلقہ جگہ پر پارک موجود ہے۔ 1979 میں کراچی ڈیولمپنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے زمین کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے حوالے کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پارک کی زمین پر غیرقانونی تعمیرات کردی گئی ہیں۔ پارک کی زمین کو خالی کروا کر اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ 

عدالت نے محکمہ کچی آبادی اور کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا اور پارک کی زمین کی حیثیت اور تجاوزات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلیں۔ 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں