Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

فٹبال ورلڈکپ، سمندر میں سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کا جہاز قطر پہنچ گیا

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کا قطر میں آغاز ہوچکا ہے۔ قطر کے آٹھ مختلف اسٹیڈیمز میں ورلڈکپ کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے مدنظر دنیا بھر سے مداح قطر پہنچ رہے ہیں اور ورلڈکپ کے دوران سیکیورٹی کیلئے قطر کی حکومت نے سخت انتظامات کئے ہیں۔

سیکیورٹی کے سلسلے میں قطر کو پاکستانی افواج کی خدمات بھی حاصل ہیں۔  پی این ایس تبوک فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس تبوک قطر کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ قطر کی بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے اعلی افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔

پی این ایس تبوک کی انٹرنیشنل میگا ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں معاونت پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

واضح رہے رواں سال اگست میں وفاقی کابینہ نے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لئے قطر حکومت اور پاک فوج کے مابین معاہدے کی منظوری دی تھی۔ قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج سے مدد مانگی تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں