Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

فرانس کے بزنس مین برنالڈ ارنالٹ دنیا کے امیرترین شخص بن گئے، 200 امیرترین شخصیات کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق فرانس کے مشہور کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق برنالڈ ارنالٹ 226ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سرفہرست رہا ہے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں اور اندازے کے مطابق وہ 1.1 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

اس کےعلاوہ مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرز کی ملکیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 9ویں نمبر پر ہیں۔

امریکا کے لیری پیج 116 ارب ڈالرز کی ملکیت کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ دنیا کے ٹاپ 200 امرین ترین افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts