Search
Close this search box.

عیدالاضحٰی سے قبل کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، خیرپختونخوا میں پہلا کیس رپورٹ، محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے عیدالاضحٰی کی آمد سے قبل ملک بھر میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کا پہلا کیس بھی رپورٹ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے خیبرپختونخوا میں کانگو بخار کا مریض سامنے آنے کے بعد وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں اور متعلقہ حکام کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔

این آئی ایچ کے تحت سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول (سی ڈی سی) نے خاص طور پر عیدالاضحٰی پر کانگو بخار کے خلاف چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایڈوائزری میں کانگووائرس کے خطرے سے خبردار کرتےہوئے کہا گیا کہ جانوروں کے بالوں میں چھپی چیچڑیاں وائرس کا ذریعہ بن سکتی ہیں، وائرس زدہ شخص صحت مند افراد کو بھی بیمار کرسکتا ہے۔ اس لیے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال احتیاط کے ساتھ کی جائے۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری میں کہا گیا گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، جلد یا لباس پر کانگو کی چیچڑی موجود ہو تو محفوظ طریقے سے ہٹائیں۔ عیدکے دنوں میں ایسے مقامات پرنہ جائیں جہاں چیچڑی موجود ہوں۔ احتیاط کی راہ اپنائیں۔ خود بھی بچیں اوردوسروں کوبھی بچائیں۔

ایڈوائزری کے مطابق شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود کو تیز گرمی میں سورج کی شعاعوں سے بچائیں۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچ کر ہی ہیٹ اسٹروک کو روکا جاسکتا ہے۔ عوام کو ٹائیفائیڈ بخار سے متعلق بھی احتیاط کا مشورہ دیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ برس بھی ملک بھر سے عیدالاضحٰی کے موقع پر کانگو وائرس کے 101 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں