Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

عمران خان 14 اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان جلسہ کریں گے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں 14 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا۔ شہر قائد میں ہونے والے جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور سابق گورنر عمران اسماعیل شامل تھے۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی بھی عمران خان کو وزیراعظم کہتے ہیں اور ہمارے لیے گورنرعمران اسماعیل ہی ہیں، نئے گورنر کی تعیناتی سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارا ہوگا۔

علی زیدی نے کہا کہ یہ حکومت الیکشن کرانے سے ڈرتی ہے، الیکشن کے انعقاد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ 14 اکتوبر کو عمران خان کراچی کا دورہ کریں گے، کراچی میں پی ٹی آئی کاعظیم الشان جلسہ ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کل ایک صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے حالات یہاں کے لوگوں نے خراب کئیے۔ ان کو اس کا جواب اس اتوار کو الیکشن میں مل جائے گا۔

یوسی 7 سے ایم کیو ایم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے عباس بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ مولانا جمیل راٹھور نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کے ساتھ شامل ہورہے ہیں، ایک طرف عمران خان ہے اور ایک طرف ایویل فورسز ہیں۔ ہم این اے 245 کے بعد سے مکمل تیاری کے ساتھ ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ تمام سیٹوں پر انتخابات ایک ہی بار کئیے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ کراچی سے پیسہ اکٹھا کرتے ہیں لیکن کوئی کام نہیں ہورہا، یہ اپنے حلقے میں منشیات فروشی تک نہیں روک سکے، انہوں نے کراچی کو تباہ کردیا، اسٹریٹ کرائم ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی والوں کا یہ قصور ہے کہ یہ تم کو ووٹ نہیں دیتے، جمہوری جماعتیں کبھی بھی الیکشن سے بھاگتی نہیں۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ معروف مذہبی وسیاسی شخصیت جمیل راٹھور کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپ فیک کا وقت آگیا ہے تیزی سے لیکس تیارہورہی ہیں، ڈیپ فیک کے نام سےبین الاقوامی شخصیات کی بھی ویڈیوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری کے لیے کہتا ہوں سندھ آئی ایم سوری، کامران ٹیسوری ایم کیوایم کا انتخاب نہیں ہے، ایم کیوایم تو خود بڑی مجبور ہے، وہ خود پریشان ہیں کہ ہم نے5 نام دیئے تھے چھٹا کہاں سے آگیا۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ چوروں کو لاکر پاکستان کو سزادی گئی ہے، عمران خان فائنل کال دینے والے ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں