Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔ ریحام خان کی شادی مرزا بلال کے ساتھ ہوئی۔

سابق وزیراعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کرلی ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تیسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا ’میں نے اپنا ساتھی ڈھونڈ لیا‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بی بی سی اور دیگر اداروں سے بحیثیت براڈکسٹر وابستہ رہنے والی صحافی ریحام خان نے پہلی شادی سنہ 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں