Search
Close this search box.

عمران خان کا شیخ مجیب والا بیانیہ واضح کرتا ہے کہ وہ ملک توڑنا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے انتشار، تقسیم،  اور اداروں سے نفرت کا خطرناک بیانیہ ذہنوں میں ٹھونسا  جار رہا ہے۔پی ٹی آئی والے کبھی  دارالخلافہ پر چڑہائی کی دھمکی دیتے ہیں کبھی ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں
 
شرجیل میمن نے کہا کہ اقتدار نہ ملنے پر  شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا پاکستان کے تاریخی قومی بیانئے سے انحراف ہے،سانحہ مشرقی پاکستان کو خنجر بنا کر ریاست کی شہ رگ پر رکھنا سنگین عمل ہے
 
عمران خان کا شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینا اور  عارف علوی کی توثیق  ، قوم کے  پرانے زخموں کو کرید کر  نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے،حصول اقتدار کے لئے پی ٹی آئی  پہلے دن سے  ملکی  اداروں اور قومی بیانئے  و  مفادات  کو داؤ پر  لگاتی آئی ہےپی ٹی آئی نے قومی اداروں کے خلاف مسلسل ڈیجٹل دہشتگردی کا مظاہرہ کیا،  ان پر گھٹیا الزامات عائد کئے،
 
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اداروں کے  خلاف مسلسل مذموم  مہم چلائی گئی، دباؤ ڈالنے کے لئے معزز جج صاحبان کو ٹاؤٹ کہا  گیا، سائفر کیس کا فیصلہ قومی رازوں اور مفادات سے کھیلنے  کا لائنسنس دینے کے مترادف ہے، ایک شخص جلسوں میں  لہرا لہرا کر سائفر دکھاتا ہے، آڈیو آتی ہے کہ ہمیں اس پر کھیلنا ہے لیکن پھر اس کو ریلیف بھی دیا جاتا ہے، کیوں؟ 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں