پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی نے بطور وزیراعظم کراچی میں ایک رات نہیں گزاری۔
سابق وزیراعظم کی کراچی آمد اور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے سعید غنی کہا کہ عمران نیازی نے اپنی پوری حکومت میں کراچی میں کوئی نیا منصوبہ نہیں دیا، انہوں نے بطور وزیراعظم شہر قائد میں ایک رات نہیں گزاری۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے سیاست میں بدتمیزی اور معاشرے میں نفرت کو پروان چڑھایا، کراچی کی عوام نے ضمنی اور کنٹونمنٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا، پاکستانی سیاست میں عمران نیازی جیسا فاشسٹ شخص نہیں آیا، توشہ خانے پر پڑنے والا ڈاکہ چھپ نہیں سکتا۔