Search
Close this search box.

عدلیہ مخالف بیان پرمصطفیٰ کمال نےغیر مشروط معافی مانگ لی،بیان حلفی سپریم کراچی رجسٹری میں جمع

عدلیہ مخالف بیان پر میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جمع کرائے گئے بیان حلفی میں غیر مشروط معافی مانگی گئی ہے

بیان حلفی میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ججز باالخصوص اعلی عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں۔عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ کو بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
 
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں عدلیہ سے متعلق اپنے ہر بیان باالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیر مشروط معافی کا طلب گار ہوں ،معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کر عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں 

سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واڈا اور مصطفی کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا ۔دونوں رہنمائوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہو گی

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں