Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

عدالت کا کراچی میں گاڑیوں سے کالے شیشے اور پریشرہارن ہٹانے کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں سے پریشر ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کیلئے اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے معاملے پر ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

عدالت نے گاڑیوں سے غیرقانونی ہوٹرز7 دن میں ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے ہیوی ٹریفک پر عدالتی حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پرچیف سیکرٹری سندھ کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں داخلے پر پابندی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کردیے ہیں، صبح 6 تا رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ روکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد ہونے سے حادثات میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستثنیٰ ہیوی گاڑیاں اب بھی شہر میں داخل ہوتی ہیں، کالے شیشوں، پریشر ہارن، فینسی نمبرز پلیٹس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں- کالے شیشوں، فینسی نمبرز پلیٹس، پریشر ہارن کے خلاف مہم جاری ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں