Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

صدر مملکت پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا پھر مستعفی ہوجائیں، شیخ رشیداحمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو پیر کو الیکشن کی تاریخ دینے یا پھر مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بحران میں دھکیل کر عزت نہیں کمائی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں، 30اپریل تک سیاست کافیصلہ ہوگا۔

شیخ رشیداحمد کا کہنا تھاکہ ایک اور بجلی بھرا طوفان بھی آسکتا ہے، عمران خان پر ایک بار پھر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کو سپریم کورٹ بچاسکتی ہے۔ صوبوں اور مرکز میں ایک ساتھ الیکشن ہوں گے۔

مریم نواز سے متعلق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کے بیانیےکےساتھ اس کا شوہر نہیں کھڑا، مریم نواز جواب دو کہ کون اس حکومت کو لایا اگر آپ کی حکومت نہیں ہے۔

اپنی گرفتاری سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری آنکھیں اور ہاتھ پاؤں باندھےگئے، پولیس کے سپاہی نےدوکمبل دئیے، آدھاسامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں،ایک دن میں میراچالان آیاہے، یاد رکھنا نیا شیخ رشید زندہ ہوگیا تو تمہیں نیست ونابودکردوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرےفون ان کے پاس ہیں، اندازہ ہےکون لوگ ہیں جن کے پاس فون ہے، مجھ سے پاس ورڈ پوچھ لیا، میں رونا پیٹنا نہیں مچانا چاہتا، ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں، اگر مارا جاؤں تو آصف زرداری، بلاول اور شہباز شریف سمیت 5 لوگ مجرم ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا ملک ڈیفالٹ ہوگیا ہے، جو ریاست کو دیوالیہ کہےگا وہ غدار ہوگا، 10 ہزار کنٹینر پورٹ پر کھڑے ہیں اور قیمتوں کو بڑھانے سے بھی آئی ایم ایف مطمئن نہیں، اسحاق ڈار کے اعداد و شمار غلط تھے، اس پر مشرف دور میں جرمانہ ہوا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں