Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

صحافی ایازامیر کے بیٹے شاہنواز نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو قتل کردیا

شہراقتدار اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی۔ مبینہ طور پر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو قتل کردیا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی۔ شاہنواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں ہی قتل کردیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے سینیئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور جائے وقوعہ پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطابق تفتیش کے بعد جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ میڈیا سے شیئر کئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہیں۔ شاہنواز سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے ہیں۔ ایاز امیرضلع چکوال کے منجھے ہوئے صحافی ،سیاست دان اور کالم نگار ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں