پاکستان اور بھارت کی مقبول ترین جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا اور غیرملکی میڈٰیا میں سرگرم ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی اور خلیجی میڈٰیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی بھی رپورٹس دی ہیں تاہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور دنوں کی جانب سے معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے مشترکہ دوست کا کہنا ہے کہ دونوں کے نوک جھونک ہوتی رہتی ہے جو شاید تقریباً ہر شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ہی ہوتی ہے لیکن دونوں میں علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت زیادہ شدت اختیار کرگئیں جب چند روز قبل ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ٹوٹے دل والے کہاں جائیں ؟
اللہ کی تلاش میں ۔۔۔ !
View this post on Instagram
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا بھی ہے جسکا نام ازہان مرزا ملک ہے۔ دونوں نے 30 اکتوبر کو اپنے بیٹے کی چوتھی سالگرہ بھی منائی تھی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔