Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

شاہین شاہ آفریدی فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نکاح کی تاریخ طے پاگئی۔ شاہین اگلے برس رشتہ ازداوج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح دوہزار تیئس میں فروری کے مہینے میں ہوگا جبکہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔ جسکی تاریخ کا فیصلہ بھی فی الحال نہیں کیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کی منگنی مارچ 2021 میں ہوئی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی کا شمار دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر میں ہوتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد آفریدی کی کرکٹ میں اب 10 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ فارمیٹ میں 99، ون ڈے میں 62 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 58 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپرلیگ کا پہلا ٹائیٹل جیتا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں