Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سیلاب کے باعث 1 ماہ سے زائد عرصہ تعطل کے بعد کراچی سے ٹرین سروس دوبارہ بحال

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بند ریلوے سروس دوبارہ بحال کردی گئی۔ کراچی سے آج دو ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ بدھ سے مذید 4 ٹرینیں بھی چلیں گی۔

رواں سال ملک بھر میں اور بالخصوص سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ریلوے ٹریک بھی بری طرح متاثر ہوا اور کراچی سے اندورن ملک ٹرین سروس مکمل طور پر بند کرنا پڑی۔

ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کراچی سے آج دوبارہ ٹرین آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج بروز اتوار دو اکتوبر سے دو ریل گاڑیاں، جب کہ چار ریل گاڑیاں بدھ سے شروع ہوں گی۔ 

کراچی سے آج صبح 10 بجے رحمان بابا ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ ہوئی۔ رحمان بابا ایکسپریس فیصل آباد، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔ پشاور سے روانہ ہونے والی خیبر میل آج دوپہر کو کراچی پہنچے گی۔

مسافر ریل 1500 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ مسافر زیادہ ہونے کے باعث ریل گاڑی میں چار اضافی بوگیاں لگائی گئیں۔ نواب شاہ سے صادق آباد تک ٹرین کم رفتار سے گزاری جائے گی۔ جس کی وجہ سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور تک کا سفر 31 گھنٹے میں طے کرے گی۔

دوسری جانب کراچی سے آج دوسری ٹرین خیبر میل رات سوا 10 بجے پشاور روانہ ہوگی۔ خیبر میل براستہ ساہیوال، لاہور اور راولپنڈی پشاور پہنچے گی۔

قراقرم ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس بدھ سے بحال ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث 26 اگست سے ریلوے ٹریک غیرفعال تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں