Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سیلاب کے باعث معطل کراچی سے پشاور تک ریلوے سروس یکم اکتوبر سے بحال ہوجائے گی

پاکستان ریلوے نے سیلاب کے باعث معطل کراچی سے پشاور تک ٹرین سروس کو یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگلے دو دنوں میں ٹرین کی بکنگ کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف انجینئر پاکستان ریلوے نے سکھر سے کراچی تک روٹ کے ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا جسکے بعد ٹرین سروس کو یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی درستی، مرمتی اور مٹی کی بھرائی کا کام 24 گھنٹے شفٹ کی ڈیوٹیوں میں کیا جارہا ہے اور 29 ستمبر تک ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہوجائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں یکم اکتوبر کے لیے ٹرینوں کی بکنگ بھی شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث کراچی کا گزشتہ 26 اگست سے ملک بھر سے بذریعہ ٹرین رابطہ منقطع ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ سیلابی پانی کم ہونے کے نتیجے میں ملک بھر میں ٹرین سروس کی بحالی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ریلوے حکام نے سکھر میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد 10 ستمبر سے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کر دیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں