Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر ترجیح ہے، کراچی میں 16 ہزار سے زائد متاثرین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کرے گی۔ سیلاب متاثرین کو انکے گھروں میں رہائش فراہم کرنا حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں قائم 32 ریلیف کیمپوں میں اب 16 ہزار 104 متاثرین موجود ہیں، ان متاثرین کو پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 8476 متاثرین سیلاب کو رکھا گیا ہے، ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3812 متاثرین کو ٹھرایا گیا ہے۔

ضلع کورنگی میں 1 کیمپ ہے جہاں 408 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ہے جبکہ ضلع ملیر کے 9 ریلیف کیمپوں میں 3288 متاثرین موجود ہیں، اس کے علاوہ ضلع کیماڑی میں 1 ریلیف کیمپ ہے جہاں متاثرین سیلاب کی تعداد 120 ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ بارش اور سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں رہائش فراہم کرنا ترجیح ہے، حکومت سندھ متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں ان کی مدد کرے گی۔

مون سون کی شدید بارشوں نے ملک کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ سنگین سیلاب کو جنم دیا ہے۔ سرکاری تخمینوں کے مطابق اب تک مجموعی نقصانات 30سے40  ارب ڈالرزکے درمیان ہیں۔ ان میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات اور تباہی کے علاوہ 4اعشاریہ5 ملین ایکڑ پر فصلوں کا نقصان اور 10 لاکھ مویشیوں کا نقصان شامل ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں