Search
Close this search box.

سیلاب متاثرین کیلئے امداد، 3 عالمی تنظیموں اور 9 ممالک کے 82 طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عالمی تنظیموں اور دیگر ممالک نے امدادی سامان پاکستان بھجوادیا۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد دی گئی ہے۔ یو اے ای سے 37 طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لئے ترکی سے 23، امریکا سے 10 اور چین سے چار طیارے امدادی سامان لے کر پاکستان آئے ہیں۔ 

ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس بھی مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس سے ایک ایک طیارہ امدادی سامان لیکر پہنچا ہے ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے امدادی سامان کے 6 طیارے بھیجے ہیں جبکہ عالمی ادارہ خوارک کے 3 اور یونیسف کے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے سامان لیکر پہنچے ہیں۔

واضح رہے رواں سال پاکستان میں شدید مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے ملک کے بیشتر حصوں میں تباہی مچادی اور ملک کے کئے دیہات صفحہ ہستی سے ہی مٹ گئے۔

سیلاب سے سے متاثرہ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں