Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

سیلاب سے ریلوے کا انفراسٹرکچر شدید متاثر، معطل ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگیں گے، سعدرفیق

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ٹریک کی اصل صورتحال معلوم نہ ہونے تک مسافر ٹرینیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال واضح نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے کا انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مال بردار گاڑیاں پانی سے گزر کر چل رہی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے مطابق جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی اور اس وقت تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ لوگوں کی جانوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کو روزانہ 15،16کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔جب آفت آتی ہے تو شکست تسلیم نہیں کرتے ڈٹ کہ مقابلہ کرتے ہیں۔ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔اصل نقصانات کا اندازہ تب ہوگا جب سیلاب کا پانی اترے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایم ایل ون نہیں بنتا تب تک ریلوے نہیں چل سکتا۔ہمیں اپنے وسائل پربھروسہ کرنا ہوگا۔محکمہ ریلوے کا موجودہ خسارہ تیرہ ارب روپے ہے،سڑک بنانے اور ریلوے ٹریک بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے پندرہ سے بیس سال درکار ہیں۔ ہم نے جو دو ہزار تیرہ سے اٹھارہ تک ٹرن اراونڈ کیا وہ برباد ہوگیا، اب پھر صفر سے شروع کریں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں