نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی غیر ملکی ائیرلائن سے آج بروز منگل 11 اکتوبر کو کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔
ملالہ یوسف زئی آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
ملالہ دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گی، جب کہ حکام کی جانب سے انہیں بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سال 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک ( برطانیہ ) چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔
اس سے قبل وہ سال 2018 میں پاکستان آئی تھیں۔ دسمبر 2014 میں محض 16 سال کی عمر میں ملالہ نے دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔